شرائط اور ضوابط

InMyLanguage.org ویب سائٹ کا استعمال کرکے، آپ ذیل کے پیراگراف یا بعد ازاں اس میں ہونے والی کسی بھی ترمیم میں فراہم کردہ استعمال کی شرائط کے موجودہ ورژن کا پابند رہنے کو تسلیم کر رہے ہیں۔

1 ۔ حق اشاعت اور مواد کا استعمال

اس ویب سائٹ پر مذکور سبھی مواد حق اشاعت، تجارتی نشان اور دیگر قوانین کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں اور تارکین وطن کی خدمت انجام دینے والی ایجنسیوں کی کونسل برائے اونٹاریو   (Ontario Council of Agencies Serving Immigrants) کی ملکیت ہیں، جن کا ذکر یہاں "OCASI" کے نام سے ہے ماسوا اس کے کہ بصورت دیگر مذکور ہو۔ اس طرح کے مواد کا غیر مجاز استعمال حق اشاعت، تجارتی نشان اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ حق اشاعت سے متعلق مزید معلومات یہاں تلاش کریں۔

2 ۔  اعلان دستبرداری

یوں تو اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات ایسے وسائل سے حاصل یا مرتب کی گئی ہے جو ہمارے خیال میں قابل اعتبار ہے، مگر OCASI اس طرح کی کسی بھی معلومات کی قطعیت، موزونیت، وقت سے مناسبت یا کاملیت کی کوئی ضمانت دیتی ہے۔ OCASI نے اس ویب سائٹ کے مواد کی تدوین میں معقول احتیاط اور اہلیتیں استعمال کی ہیں، مگر اس ویب سائٹ میں املاء کی غلطیاں یا تکنیکی نقائص ہوسکتے ہیں۔ اطلاع کے بغیر معلومات میں تبدیلی یا تازہ کاری ہوسکتی ہے۔ OCASI کسی بھی وقت بغیر اطلاع کے اس ویب سائٹ کے مواد میں اصلاحات اور / یا تبدیلیاں بھی کرسکتی ہے۔

فریق ثالث کی کوئی بھی ایسی ویب سائٹ جو اس ویب سائٹ کی معرفت قابل رسائی ہوسکتی ہے وہ کلی طورپر اس ویب سائٹ کو شائع کرنے والے فریق ثالث کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ OCASI فریق ثالث کی اس طرح کی ویب سائٹوں پر ایسی کسی معلومات کی قطعیت، موزونیت، وقت سے مناسبت یا کاملیت کے ضمن میں کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتی ہے۔ OCASI فریق ثالث کی اس طرح کی ویب سائٹوں پر مذکور کسی بھی مواد، ہدایات، معلومات، طریقے یا تصورات کے استعمال یا عمل آوری کے سبب کسی قسم کے نقائص یا خطاؤں کے لئے یا افراد یا املاک کو ہونے والے نقصان یا چوٹ کے لئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔ ان معلومات پر اعتبار کرنے کے خواہاں صارفین کو براہ راست معلومات کے اس ماخذ سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہ حقیقت کہ OCASI نے فریق ثالث کی اس طرح کی ویب سائٹوں کے لنک فراہم کیے ہیں اس طرح کی ویب سائٹوں، ان کے مالکان یا ان کے فراہم کنندگان کے سلسلے میں OCASI کی جانب سے کوئی تائید، اجازت، کفالت یا وابستگی نہیں ہے۔ OCASI یہ لنکس صرف انٹرنیٹ کے دیگر مآخذ کی نشاندہی کرنے میں آپ کی اعانت کے لئے اور آپ کے لئے ایک سہولت کے طور پر صرف حوالوں کی حیثیت سے فراہم کر رہا ہے۔

اس ویب سائٹ پر موجود معلومات کسی بھی قسم کی بیان کردہ یا نافذ العمل، بشمول، لیکن انہی تک محدود نہیں، خاص مقصد، انحراف یا عنوان کے لئے تجارتی حیثیت، موزونیت کی نافذ العمل ضمانتوں کی کسی وارنٹی کے بغیر "جوں کی توں" فراہم کی گئی ہیں۔

OCASI کسی بھی قسم کے نقصان کے لئے خواہ کیسا بھی ہو، بشمول، بغیر تحدید، بلاواسطہ، خاص، نتائجی، تادیبی، یا کسی بھی قسم کے اتفاقی نقصانات، منافع، محصول، استعمال کو ہونے والے خسارے، کاروباری مداخلتوں، آپ کے معلومات کا نظم و نسق کرنے والے نظام پر موجود پروگراموں یا دیگر ڈیٹا کو ہونے والے نقصان، یا بصورت دیگر، اس ویب سائٹ سے یا اس سے مربوط ہونے کی وجہ سے کوئی معاہدہ یا حق تلفی ہونے، اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کی عدم اہلیت یا اس ویب سائٹ یا اس سے لنک رکھنے والی کسی اور ویب سائٹ پر مذکور یا اس سے رسائی حاصل کردہ کسی بھی مواد (بشمول صارفین کی جانب سے میرے تصفیہ کی خدمت کی معرفت جمع کردہ مواد) کے استعمال، اس پر اعتبار یا اس کی کارکردگی کے سلسلے میں کوئی بھی جوابدہی تسلیم نہیں کرتی ہے، خواہ OCASI نے اس طرح کے نقصانات کے امکان کے بارے میں واضح طور پر بتا دیا ہو۔

3 ۔ رازداری

ہم رازداری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ براہ کرم ہماری مکمل رازداری کی پالیسی پڑھیں۔

4 ۔ دائرہ اختیار

آپ، صارف اور OCASI کے مابین یہ معاہدہ، ریاست اونٹاریو کے قوانین اور اس ضمن میں قابل اطلاق اونٹاریو کے قوانین کے بموجب رو بہ عمل ہوگا، اور انہی کے مطابق ان کی ترجمانی ہوگی۔ آپ معرفت ہذا اس معاہدے کے سلسلے میں کسی بھی کارروائی میں ریاست اونٹاریو کی عدالتوں کے غیر جامع دائرہ اختیار کو منظور اور تسلیم کرتے ہیں۔

5 ۔ پورا معاہدہ

یہ معاہدہ آپ اور OCASI کے مابین یہاں مذکور متعلقہ امر کے سلسلے میں پورے معاہدے کو مستوجب قرار دیتا ہے اور اس سلسلے میں یہاں مذکور فریقوں کے مابین کسی بھی سابقہ مفاہمت اور اقرار نامے کو منسوخ کرکے اسے متبدل کردیتا ہے۔ فریقوں کے مابین کوئی بھی واضح، نافذ العمل یا دستوری نمائندگی، ضمانتیں، شکلیں، شرائط، حلف نامے یا دو رخی معاہدے نہیں ہیں سوائے ان کے جو اس معاہدے میں واضح پر بیان کیے گئے ہیں۔