قانونی معاملات

کینیڈا کا قانونی نظام کئی شعبہ ہائے زندگی میں آپ کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ممکن ہے کہ کچھ نئے آنیوالوں کو قانونی مسائل کا اس بناء پر سامنا کرنا پڑے کہ وہ کینیڈا میں قانون اور کینیڈا کے قانونی نطام کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے۔ اس سیکشن میں آپ کو اپنے قانونی حقوق و فرائض اور بوقت ضرورت قانونی مدد کے حصول کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔