رازداری کی پالیسی

اگر آپ InMyLanguage.org ملاحظہ کرتے ہیں تو آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی رازداری ہمارے لئے اہم ہے۔ اس صفحہ پر تارکین وطن کی خدمت انجام دینے والی ایجنسیوں کی کونسل برائے اونٹاریو (Ontario Council of Agencies Serving Immigrants) ، جنہیں یہاں "OCASI" کے نام سے ذکر کیا گیا ہے، رازداری سے وابستہ امور سے متعلق پالیسیوں کی تفصیل درج ہے۔

عمومی بیان

OCASI نہ تو اپنے صارفین کے بارے میں ذاتی معلومات اکٹھا کرتی ہے اور نہ ہی اپنے صارفین کے بارے میں ذاتی طور پر شناخت کرنے والی معلومات وصول کرتی ہے ماسوا اس  کے کہ صارف رضاکارانہ طور پر اس کے لئے آمادہ ہو۔ ایسے مواقع پر جب صارفین ہمیں معلومات (مثلاً، ای میل پتہ) فراہم کرتے ہیں اسے انتہائی راز میں رکھا جاتا ہے۔ اگر ہمیں معلومات فراہم کی جاتی ہے تو اس کا اشتراک کسی خارجی تنظیم یا ویب سائٹ (بشمول InMyLanguage.org کو مالی اعانت فراہم کرنے سے تعلق رکھنے والی سرکاری ایجنسیوں) کے ساتھ نہیں کیا جاتا ہے۔

خاص مثالیں

“میرے طریق پر بنائے  ہوۓ  (ماۓ کسٹمائزڈ) ” والا حصہ

ویب سائٹ کا یہ حصہ آپ کو اپنے ذریعہ سائٹ کے استعمال کے بعض عناصر پر نگاہ رکھنے اور سائٹ کی خصوصیات کو حسب ضرورت بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ ایک صارف نام بناتے ہیں جو ویب سائٹ پر آپ کو شناخت کرتا ہے اور آپ کو مختلف حصوں کو حسب ضرورت بنانے اور سائٹ کے اپنے استعمال کے بعض عناصر پر نگاہ رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہم آپ کی معلومات کو گمنام رکھتے ہیں سوائے ان معلومات کے جن کا اشتراک آپ پروفائل والی خصوصیات استعمال کرتے ہوئے واضح طور پر کرتے ہیں۔

سوالات پوچھنا اور تاثرات فراہم کرنا

اس سائٹ کے ہم سے رابطہ کریں والا صفحہ اور تبصرے والے حصوں میں آپ کو InMyLanguage.org team کے نام تجاویز یا تبصرے بھیجنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ آپ سے اپنی ذات کے بارے میں معلومات شامل کرنے کو نہیں کہا جاتا ہے ماسوا اس کے کہ آپ کی مرضی ہو۔ اگر آپ اپنے تاثرات پیش کرتے ہیں تو ہمارے پاس صرف آپ کی فراہم کردہ معلومات ہی بھیجی جاتی ہے۔

اعلانات

اگر آپ ای میل کے اعلانات (انتباہات) وصول کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو صرف ایک ای میل پتہ مہیا کرانا ہوتا ہے۔ یہ ای میل پتہ آپ کو معلومات ارسال کرنے کے لئے استعمال ہوتاہے۔ آپ کا ای میل کسی اور صارف، تنظیم، اور ویب سائٹ یا سرکاری ایجنسی کو معلوم یا ان کے ذریعہ استعمال نہیں ہوتا ہے۔

"کوکیز" – اعداد و شمار

کوکی ایک منفرد شناختی نمبر پر مشتمل ایک چھوٹی سی متنی فائل ہوتی ہے جو ویب سائٹ سے آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈ ڈرائیو میں منتقل ہوتی ہے تاکہ ویب سائٹ اس سائٹ کو دیکھنے والے الگ الگ افراد کو شناخت کرسکے اور ویب سائٹ پر صارفین کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھ سکے۔ کوکی آپ کے بارے میں ذاتی طور پر کوئی قابل شناخت معلومات، جیسے آپ کا اصل نام اور پتہ کسی ویب سائٹ کو نہیں معلوم ہونے دے گی۔

OCASI صرف اس امر پر نگاہ رکھنے کے لئے کوکیز استعمال کرے گی کہ کتنے افراد InMyLanguage.org ویب سائٹ دیکھتے ہیں اور وہ سائٹ میں کہاں کہاں جاتے ہیں۔ سائٹ میں موجود رہتے ہوئے آپ کی انفرادی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جاسکتی ہے۔ ہماری واحد دلچسپی یہ ہے کہ سائٹ کے جو حصے  استعمال نہیں کیے جا رہے ہیں ہم ان کی نشاندہی کرکے سائٹ کے معیار میں بہتری لانے کے قابل ہوجائیں۔

لنک والی ویب سائٹیں

OCASI ایسے اداروں کی رازداری کی پالیسیوں پر نظرثانی نہیں کرتا ہے جو اپنی ویب سائٹوں کا لنک  InMyLanguage.org کی سائٹ سے جوڑتے ہیں۔ ذاتی معلومات کی جمع آوری، استعمال اور افشاء سے وابستہ OCASI کی پالیسیاں جیسا کہ اس رازداری کے بیان میں ذکر کیا گیا ہے اس کا نفاذ اس طرح سے مربوط ویب سائٹوں کی معرفت جمع کردہ صارفین کی ذاتی معلومات کے سلسلے میں ایسے لنک فراہم کرنے والے فریقوں کی سرگرمیوں پر نہیں ہوتا ہے۔ صارفین کو ایسے اداروں کے رازداری کے بیانات اور پالیسیوں پر اس ضمن میں ذاتی معلومات جمع کرنے سے قبل پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

سیکیورٹی

ہمارے یہاں آپ کی فراہم کردہ معلومات کی گمشدگی، بیجا استعمال اور اس میں ردوبدل سے تحفظ فراہم کرنے کے حفاظتی اقدامات نافذ العمل ہیں۔

ذاتی معلومات تک رسائی

آپ کو OCASI سے معلومات طلب کرنے اور اپنے بارے میں OCASI کے پاس موجود ذاتی معلومات حاصل کرنے کا حق ہے۔ اگر InMyLanguage.org  کے سلسلے میں آپ کی رازداری کے بارے میں آپ کو اس طرح کے استفسارات یا سوالات درپیش ہیں تو، براہ کرم اس پتے پر خط بھیجیں:

Privacy Officer
OCASI
110 Eglinton Avenue West, Suite 200
Toronto, Ontario M4R 1A3
privacy@ocasi.org