حق اشاعت اور مواد کااستعمال

اس ویب سائٹ پر مذکور سبھی مواد حق اشاعت، تجارتی نشان اور دیگر قوانین کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں اور (Ontario Council of Agencies Serving Immigrants) کی ملکیت ہیں، جس کا ذکر یہاں کے بعد سے "OCASI" کے نام سے ہے ماسوا اس کے  اس کا ذکر کسی اور صورت میں ہو۔ اس طرح کے مواد کا غیر مجاز استعمال حق اشاعت، تجارتی نشان اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔

زیادہ تر مواد تخلیقی تعمیم “Creative Commons Licence Creative Commons Licence"Attribution-Non-commercial-Share Alike 3.0" کے حق اشاعت کی شرائط کے تحت حق اشاعت کے حامل ہیں ماسوا اس کے  اس کا ذکر کسی اور صورت میں ہو۔

یہ حق اشاعت آپ کو اجازت دیتا ہے 

اشتراک کرنے کی —کام کو نقل، تقسیم اور ترسیل کرنے کیلئے
ادغام کرنے (باہم ملانے) کی –کام کو ضرورت موافق بنانے کیلئے

درج ذیل شرائط کے تحت

انتساب – آپ کو کام کا انتساب اسی انداز میں کرنا چاہیے جو مصنف یا لائسنس دہندہ کے ذریعہ بیان کیا گیا ہے (لیکن ایسے انداز میں نہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس سے آپ کی یا کام کے آپ کے استعمال کی تائید ہوتی ہے)۔  ہر دستاویز میں اس امر کی تفصیل ہوگی کہ کس قسم کا انتساب لازمی ہے۔
غیر تجارتی – آپ کو تجارتی مقاصد کے لئے یہ کام ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
یکساں طور پر اشتراک کرنا – اگر آپ اس کام میں ردّ و بدل، قلب ماہیئت، یا اضافہ کرتے ہیں، تو آپ اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والا کام صرف ویسے ہی، ملتے جلتے یا مطابقت پذیر لائسنس کے تحت تقسیم کرسکتے ہیں۔ حق اشاعت مذکورہ بالا (یعنی شریک مواد) سے مختلف ہونے کی صورت میں، اسے حق اشاعت کے حامل مواد کے ساتھ ساتھ بیان کیا جائے گا۔

اس سمجھ بوجھ کے ساتھ کہ

استثناء – اگر آپ کوحق اشاعت کے حامل سے اجازت مل جاتی ہے تو مذکورہ بالا کسی بھی شرط سے استثناء حاصل ہوسکتی ہے۔
عوامی تسلط – جہاں اس کے کسی بھی عناصر کا کام قابل اطلاق قوانین کے تحت عوامی تسلط میں ہو، وہاں وہ حیثیت لائسنس کے ذریعہ کسی بھی طرح سے متاثر نہیں ہوتی ہے۔
دیگر حقوق – لائسنس کی وجہ سے ان میں سے کوئی بھی حقوق کسی بھی طرح سے متاثر نہیں ہوتے ہیں:

  • آپ کی منصفانہ معاملہ کاری یا منصفانہ استعمال کے حقوق یا دیگر قابل اطلاق حق اشاعت کے استثناء اور پابندیاں؛
  • مصنف کے اخلاقی حقوق:
  • ایسے حقوق جو دیگر افراد کو یا تو بذات خود اس کام میں یا جس طریقے سے وہ کام استعمال ہوتا ہے اس میں حاصل ہوسکتے ہیں، جیسے تشہیر یا رازداری کے حقوق۔

نوٹس

کسی بھی طرح کے دوبارہ استعمال یا تقسیم کے لئے، آپ کو اس کام کے لائسنس کی شرائط دوسروں پر لازماً واضح کردینا چاہیے۔ یہ کام انجام دینے کا بہترین طریقہ اس ویب صفحہ پر موجود لنک کے ساتھ کام کرنا ہے۔

نقل کا حجم

OCASI کی جانب سے تحریری اجازت کے بغیر InMyLanguage.org سے 20 سے زیادہ مضامین نقل کرنے اور انہیں ویب سائٹ یا مطبوعہ دستاویز کے حصے کے طور پر ایک ساتھ دوبارہ شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔