تعلیم

کینیڈا کے زیادہ تر باشندوں کے لیے تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اونتاریو میں آپ اور آپ کے کنبے کے لیے کئی مواقع موجود ہیں۔ اونتاریو میں سکولوں کے نظام، بالغوں کے لیے تعلیم اور انگلش بطور ثانوی زبان سیکھنے کے مواقع سے متعلق معلومات یہاں حاصل کریں۔

اُنٹاریو میں اسکول کے نِظام

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
 

اُنٹاریو میں اسکول کے کون سےمختلف نظامات ہیں؟

اُنٹاریومیںعوامی مالی معاونت سے چلنے والے اسکولز اورنجی اسکولز ہیں ۔ والدین بھی اپنے بچوں کو گھر پر قائم اسکول میں ڈال سکتے، یا گھر پر پڑھا سکتے ہیں .

عوامی مالی معاونت سے چلنے والے اسکولز

اُنٹاریو میں 4 عوامی اسکول کے نظامات ہیں جو حکومت کی جانب سے مالی معاونت وصول کرتے ہیں :

  • انگریزی (انگلش) عوامی
  • انگریزی (انگلش) کیتھولک
  • فرانسیسی- زبان عوامی
  • فرانسیسی- زبان کیتھولک

عوامی اسکولوں میں شامل ہیں ابتدائی(ایلمنٹری) اور ثانوی (سیکنڈری) اسکولز۔ تمام عوامی سکول (boards) ضلعی اسکول بورڈوں (District School boards) (1) کے زریعے سنبھالے جاتے ہیں۔

اانگلش عوامی اسکول [ ابتدائی (ایلمنٹری) اور ثانوی (سیکنڈری) ] اور انگریزی کیتھولک (Catholic) ثانوی (سیکنڈری) اسکولز تمام طلباء کے لۓ کھلے ہیں۔

کیتھولک ابتدائی (ایلیمنٹری) اسکول ان تمام طلباء کے لۓ کھلے ہیں جو رومن کیتھولک کے طور پر بپتسمہ /عیسائی ہیں اور ایسے بچے جن کے 1یا 2 والدین رومن کیتھولک ہیں۔ کچھ انگلش کیتھولک اسکول بورڈز شاید کیتھولک ابتدائی (ایلمنٹری) اسکولوں میں غیر کیتھولک طلباء کو داخلہ دے دیں۔

فرانسیسی زبان کے اسکول ان تمام طلباء کے لئیے کھلے ہیں جو فرانسیسی زبان میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عوامی اسکولوں کے بارے مزید معلومات کے لیے ، اپنے مقامی اسکول بورڈ سے رابطہ کریں۔ آپ اپنے علاقے میں اسکول بورڈ کا نمبر حاصل کرنے کے لیے وزارت تعلیم (2) (Ministry of Education) سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں :

ٹول فری: 1-800-387-5514

ٹورنٹو: 416-325-2929

نجی اسکولز

نجی اسکولوں کو خود مختیار اسکولز بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ابتدائی (ایلیمنٹری) اورثانوی (سیکنڈری) تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ نجی اسکولوں کو سرکاری مالی معاونت حاصل نہیں ہوتی ۔ طلباء کو ان اسکولوں میں پڑھنے کے لیے ادائیگی کرنی ضروری ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ نجی سکول مزہب، ثقافت، زبان، یا تدریس کے مخصوص طریقو ں پر مرکوز ہوں۔

نجی اسکولوں کی فہرست وزارت تعلیم کے پاس دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے ليے ،وزارت تعلیم کو کال کریں :

ٹول فری: 1-800-387-5514

ٹورنٹو: 416-325-2929

گھر پر تدریس

گھر پر تدریس اپنے بچے کو گھر پر درس دینا ہے۔ گھر پر تدریس کے بارے میں اور ان ذرائع کے بارے میں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں ، اُنٹاریو کی وفاقی انجمن براۓ تدریس والدین (Ontario Federation of Teaching Parents) (OFTP) سے اس پر رابطہ کیجئیے (3) :

ٹول فری: 1-800-704-0448

ٹورنٹو: 416-410-5218

بہت سے علاقائی(کمیونٹی) ادارے آپ کو اپنے بچوں کے لیے اسکول کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اپنے فون سے 2-1-1 ملائیں تاکہ اپنے قریبی علاقائی معلوماتی مرکز نمائندے سے بات کریں۔ .

مزید معلومات کے لئے:

(1) District School Boards:
http://findlink.at/boardlist

(2) Ministry of Education:
http://findlink.at/education

(3) Ontario Federation of Teaching Parents - OFTP:
http://findlink.at/OFTP

(4) Community Information Centres - CICs:
http://www.211Ontario.ca