صحت

کسی نئے ملک میں منتقل ہوتا ایک فکر انگیز تجربہ ہو سکتا ہے۔ منتقلی کے دوران اور اس کے بعد اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری امر ہوتا ہے۔ آپ کو صحت کی نگہداشت کے طریقے معلوم ہوں تو آپ اپنے اور اپنے کنبے کے لیے بہتر طریقوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اونتاریو میں صحت کی خدمات، صحت کے بیمے اور ڈاکٹر اور صحت کی نگہداشت کے دیگر ماہرین کی تلاش سے متعلق معلومات یہاں سے حاصل کریں۔

نجی انشورنس

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
  • ابھی اپنے طریق پر بنائیں (Customize)
 

میں کینیڈا میں نئے آنیوالوں اور سیاحوں کے لیے صحت کی نجی انشورنس کہاں سے خرید سکتا/سکتی ہوں؟

کینیڈا میں، حکومت ان افراد کو صحت کی بنیادی نگہداشت فراہم کرتی ہے جو یہاں رہتے ہیں اور جو اہلیت کے تقاضے پورے کرتے ہیں۔ اونٹاریو میں، انتاریو ہیلتھ انشورنس پلان، جو کہ حکومت چلاتی ہے، صحت کی نگہداشت کی کئی خدمات کی ادائیگی کرتا ہے۔ او۔ایچ۔آئی۔پی عموماً آپ کے انتاریو کے رہائشی بننے کے تین ماہ بعد مئوثر ہو جاتا ہے۔

عام طور پر انشورنس کے جس دائرہ کار کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے وہ "کینیڈا میں آنیوالے سیاح" یا "وزیٹرز ٹو کینیڈا " visitors to Canadaہے۔ جب آپ صحت کی کسی نجی انشورنس کے منصوبے کی چھان بین کر رہے ہوں تو آپ کو انشورنس کمپنی سے یہ تصدیق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ان افراد کے لیے انشورنس کے منصوبے رکھتے ہیں جو او۔ایچ۔آئی۔پی نہیں رکھتے۔

نجی انشورنس صحت سے متعلق تمام اخراجات کا احاطہ نہیں کرتی۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ سفری انشورنس حمل سے متعلق اخراجات کا احاطہ نہ کرتی ہو۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ ایک ایسے منصوبے کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہے۔ کچھ کمپنیوں کے لیے ہو سکتا ہے کہ آپ کو اونٹاریو میں آمد کے کچھ مخصوص دنوں کے اندر اندر انشورنس خریدنا پڑے۔

نجی انشورنس کے راستے

مندرجہ ذیل نجی انشورنس کمپنیوں کی انفرادی صحت کی انشورنس ایسے نئے تارکین وطن کے لیے ہے جو او۔ایچ۔آئی۔پی نہیں رکھتے۔ یہ کینیڈا آنیوالے سیاحوں کے لیے سفر کی بنیادی انشورنس کے منصوبے بھی رکھتی ہیں۔

بلیو کراس

ٹول فری: 1-866-732-2583

ای۔ٹَی۔ایف۔ایس:

ٹول فری: 8834-267-800-1

ٹورنٹو: 416-413-7674

ٹی۔آئی۔سی:

ٹول فری: 1-800- 267-8834

*یہ فہرست کینیڈین لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس ایسوسی ایشن [سی۔ایل۔ایچ۔آئی۔اے] (1) سے حاصل کی گئ ہے، اور ہم یہ صرف معلوماتی خدمت کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ ہم کسی بھی کمپنی کی سفارش یا تصدیق نہیں کرتے۔

دیگر کمپنیاں تلاش کرنے کے لیے یلو پیجز ملاحظہ کیجیئے یا سی۔ایل۔ایچ۔آئی۔اے کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیئے یا ان سے ان نمبروں پر رابطہ کیجیئے :

انگلش میں: 1-800-268-8099

فرانسیسی میں: 1-800-267-8834

انشورنس بروکر

انشورنس بروکر انشورنس کمپنیوں کا ایک متبادل ہوتے ہیں۔ بروکر کئی انشورنس کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ کو آپ کے انتخاب کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ انشورنس بروکر مخصوص طور پر صحت کی نجی انشورنس کے منصوبوں کا کام ہی نہیں کرتے۔

ایک انشورنس بروکر تلاش کرنے کے لیے، آپ انشورنس بروکرز ایسوسی ایشن آف انتاریو کا آن لائن بروکر سرچ ٹول (2)استعمال کر سکتے ہیں یا یلو پیجز ملاحظہ کیجیئے۔

مزید معلومات کے لئے:

(1) Canadian Life and Health Insurance Association:
http://findlink.at/membership

(2) Online broker search tool:
http://findlink.at/ins-shop