رہائش

جب آُپ کسی نئی کمیونٹی میں آتے ہیں تو ہائوسنگ ایک لازمی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سیکشن میں آپ کو ہائوسنگ کی مختلف اقسام، کرایے کی رہائش کی تلاش کے طریقوں، مالک مکان اور کرایہ دار کے تعلقات، اور مکان خریدنے اور مالی معاونت حاصل کرنے کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔

حقوق اور ذمہ داریاں

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
  • ابھی اپنے طریق پر بنائیں (Customize)
 

میں مکان کا یا کرایے دار کا بیمہ کہاں سے کروا سکتا ہوں؟

آپ جب کوئی مکان خریدتےہیں یا جب کوئی مکان یا اپارٹمنٹ کرایے پر لیتے ہیں تو آپ کو بیمہ کروانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ اگر عمارت زیرِتعمیر ہو تب بھی انشورنس کے تحفظ کا آغاز آپ کے قانونی مالک مکان یا کرایہ دار بنتے ہی ہو جانا چاہیے۔

اگر آپ مکان کے مالک ہیں تو آپ مکان کے طبعی ڈھانچے اور اس کے مشمولات (مثلاً مشینیں، الیکٹرانکس کے سامان، اور فرنیچر) کا بیمہ کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ مارٹگیج کی رقم واپس نہ کر سکیں یا اس کی پوری ادائیگی سے پہلے وفات پا جائیں تو اس صورت میں مارٹگیج (قرضہ) اور زندگی کا بیمہ بھی آپ کو اور آپ کے خاندان کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

اگر آپ کرایےدار ہیں تو آپ اپنے گھر کی اشیاء کے تحفظ کے لیے کرایے دار کا بیمہ خرید سکتے ہیں۔

آپ ایک بیمہ پالیسی براہِ راست بیمہ کمپنی سے، اس کے ایجنٹ سے، یا کسی بروکر کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔ ایک بیمہ بروکر مختلف بیمہ کمپنیوں سے اچھی پیشکش کے لیے جانچ پڑتال کر کے ایک پالیسی ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہو۔ بروکر اپنی خدمات کے لیے معاوضہ لیتے ہیں۔

بیمہ خریدنے سے پہلے، پالیسی کو احتیاط سے پڑھیے اور یقینی بنائیے کہ آپ تمام شرائط سمجھتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتی ہے؟

جب آپ مکان یا کرایے دار کا بیمہ خریدتے ہیں تو آپ ایک مقررہ رقم یا پریمیئم ادا کرتے ہیں جس کی بنیاد آپ کے مکان کی قیمت اور امکانی خطرات (مثلاً علاقے میں جرائم کا درجہ، بجلی کی تاروں کی عمر) پر ہوتی ہے۔ آپ کا پریمیئم دوسرے کے ادا کیے ہوئے پریمیئم کے مشترکہ کھاتے میں چلا جاتا ہے۔

آپ کے مکان کے بیمے کا کچھ حصہ دوسروں کی آپ پر ذمہ داری کو پورا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی مہمان آپ کے مکان پر زخمی ہو جائے اور آپ کو زخمی ہونے کا قانونی ذمہ دار ٹھرایا جائے تو آپ کا بیمہ وہ ہرجانہ پورا کرے گا جو آپ کو ادا کرنا پڑے گا۔

اگر آپ کے مکان میں کوئی حادثہ واقع ہوتا ہے یا آپ کے مکان میں کوئی چور گھس آتا ہے تو آپ اپنی بیمہ کمپنی کے پاس دعوٰی درج کروا سکتے ہیں۔ مشترکہ سرمائے سے ملنے والی رقم سے آپ کے مکان کی مرمت ہو گی اور آپ کی اشیاء کا متبادل فراہم کیا جائے گا۔

زیادہ تر بیمہ کمپنیاں ایک قابلِ منہائی رقم مقرر کر دیتی ہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ بیمہ کمپنی صرف ان نقصانات کے لیے ادائیگی کرے گی جن کی قدر اس رقم سے زیادہ ہو۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی قابلِ منہائی رقم 300$ مقرر ہے تو کمپنی آپ کی 175$ کی سائیکل چوری ہونے کی صورت میں ادائیگی نہیں کرے گی۔ ا گر دو سائیکلیں (350$) چوری ہو جائیں تو آپ کی بیمہ پالیسی صرف 50$ کا نقصان پورا کرے گی۔

بیمہ کار تلاش کرنا

انشورنس بیورو آف کینیڈا (آئی۔بی۔سی) 1کینیڈا کی زیادہ تر بیمہ کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ آئی۔بی۔سی کی کسی رکن کمپنی کو تلاش کرنے کے لیے آپ آئی۔بی۔سی اونٹاریو کے معلومات برائے صارفین کے مرکز سے رابطہ کر سکتے ہیں :

ٹول فری: 1-800-387-2880

ٹیلی فون: 416-362-9582

اگر آپ بیمہ بروکر تلاش کرنا چاہتے ہیں تو، انشورنس بروکر ایسوسی ایشن آف اونٹاریو (آئی۔بی۔اے۔او) 2 کو ٹیلی فون کریں :

ٹول فری: 8845-268-800 یا 888 اے۔ایس۔کے-آئی۔بی۔اے۔او

ٹیلی فون: 416-488-7422

آپ مقامی یلو پیجز میں ''انشورنس ایجینٹس'' یا ''انشورنس بروکرز'' کی سرخی کے نیچے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے:

(1) Insurance Bureau of Canada:
http://findlink.at/ibc

(2) Insurance Brokers Association of Ontario:
http://findlink.at/ibao