InMyLanguage.Org will be taken offline on March 24, 2017. Until that time, you can download and save the documents that you would like to keep. After that date, please see Settlement.Org’s for translated information.

InMyLanguage.Org / Dans Ma Langue sera mis hors ligne le 24 mars 2017. Jusqu'à cette date, vous pourrez télécharger et sauvegarder les documents que vous souhaitez conserver. Suite à cette date, des documents du site figureront sur Etablissement.Org.

روزمرہ کی زندگی

ممکن ہے کہ نئے ملک میں آپ کی روزمرّ زندگی آپ کے آبائی ملک کی زندگی سے ملتی جُلتی ہو یا مختلف ہو۔ یہ سیکشن آپ کو اونتاریو میں رہن سہن سے واقفیت میں مدد دے گا، اور آپ کو یہاں آمد کے بعد کی توقعات کا کچھ اندازہ ہو گا۔

صحت کی انشورنس

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
 

کیا ہیلتھ انشورنس، اس وقت تحفظ دیتا ہے جب میں اونتاریو میں موجود نہ ہوں؟

او ایچ آئی پی اس وقت جب آپ اونتاریو سے باہر لیکن کینیڈا کے اندر ہی ہوں تو آپ کی صحت کی حفاظت کے زیادہ تر اخراجات اٹھاتا ہے ۔

جب آپ کینیڈا سے باہر سفر کرتے ہیں تو او ایچ آئی پی صرف کچھ سہولیات کی ادائیگی کرتا ہے۔

آپ اپنا او ایچ آئی پی کارڈ اپنے ساتھ ہی رکھیں، چاہے آپ اونتاریو میں موجود نہ بھی ہوں۔. آپ کو ڈاکٹر کو یہ کارڈ دکھانے کی ضرورت پڑے گی تاکہ آپ کے اخراجات کی ادائیگی او ایچ آئی پی کے زریعے ہو سکے .

کیا OHIP اس وقت تحفظ دیتا ہے جب میں کینیڈا میں سفر کروں؟

جب آپ کینیڈا کے دوسرے حصوں میں ہوں تب بھی آپ کو صحت کی بنیادی سہولیات مفت ملتی ہیں .

جب آپ کیوبک میں ہوں، تو شاید آپ کو سہولیات کی ادائیگی کرنی پڑے. جب آپ اونتاریو واپس آئیں تو آپ رسیدیں وزارت صحت کے مقامی دفتر بھیج سکتی / سکتے ہیں۔ اگر آپ اہل ہوۓ، تو شاید آپ ان سہولیات کی ادائیگی کی جزوی یا پوری رقم حاصل کر سکیں. بہر حال، وہ آپ کوصرف اتنی ہی رقم واپس کریں گے جتنی ان سہولیات کی اونتاریو میں قیمت ہو گی۔

کیا OHIP اس وقت تحفظ دیتا ہے جب میں کینیڈا سے باہر ہوں؟

جب آپ کینیڈا سے باہر سفر کریں، تب آپ اپنا او ایچ آئی پی کارڈ ہنگامی صورت حال میں صحت کے سلسلے میں حاصل کی گئی خدمات کی ادائیگی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہنگامی صورت حال میں خدمات کا حصول وہ علاج ہے جس کی آپ کو فوری ضرورت ہوتی ہے. یہ مشتمل ہوتی ہیں :

  • شدید اور غیر متوقع صورتحال ؛
  • وہ چوٹیں جو آپ کو اس وقت آئیں جب آپ باہر ہوں؛
  • وہ بیماری جو اس وقت شروع ہوئی ہو جب آپ اونتاریو سے باہر ہوں .

OHIP ان خدمات کی ایک مقررہ رقم ادا کرتا ہے۔

جب آپ اونتاریو سے باہر ہوں تو صحت کی ایسی بہت سی سہولیات ہیں جن کا او ایچ آئی پی تحفظ نہیں دیتا ۔ مثال کے طور پر، او ایچ آئی پی ادائیگی نہیں کرتا جب آپ :

  • ایمبولینس کا استعمال کریں
  • ایسی طبی خدمات جن کی آپ منصوبہ بندی کر سکتی / سکتے ہوں اور اونتاریو میں حاصل کر سکتی / سکتے ہوں

جب میں کینیڈا سے باہر سفر کرتا/ کرتی ہوں تو میں اپنی صحت کی نگہداشت کے لئے کیسے ادائیگی کروں؟

جب آپ سفر کریں تو آپ نجی بیمہ صحت خرید سکتی / سکتے ہیں۔ یہ آپ کی ان سہولیات کی ادائیگی میں مدد کرے گی جن کا تحفظ او ایچ آئی پی نہیں کرتا۔

کینیڈین لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس ایسوسی ایشن( سی ایل ایچ آئی اے ) کے پاس یہ معلومات ہیں کہ جب آپ کینیڈا سے باہر ہوں تو آپ کس قسم کی انشورنس لے سکتے ہیں۔ (1) سی ایل ایچ آئی اے کو اس پر کال کریں :

ٹول فری: 1-800-268-8099 یا (انگریزی میں) یا (فرانسیسی میں) 1-800-361-8070

ٹورنٹو: 416-777-2221

میں کتنا عرصہ باہر رہ سکتی /سکتا ہوں کہ مجھے او ایچ آئی پی کی طرف سے تحفظ بھی حاصل رہے؟

آپ 12 ماہ کے دورانیے میں 212 دن کینیڈا سے باہر رہ سکتی / سکتے ہیں تاکہ او ایچ آئی پی کی طرف سے تحفظ حاصل رہے۔

اگر آپ 212 سے زیادہ دنوں کے لئے باہر ہیں ، تو آپ او ایچ آئی پی کی اہلیت کو جاری رکھنے کے لئے درخواست دے سکتی / سکتے ہیں. اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ اپنے او ایچ آئی پی کے تحت ملنے والے فوائد جاری رکھنا چاہتی / چاہتے ہیں، حالانکہ آپ ملک سے 212 دنوں سے زیادہ باہر ہونگی / ہونگے.او ایچ آئی پی طویل مدت کے لۓ بھی آپ کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے اگر آپ ملک سے باہر ہیں ان وجوہات کی بناء پر :

  • تعلیم؛
  • کام؛
  • تعطیلات؛
  • بین الاقوامی ترقیاتی کام کر رہی / رہے ہیں .

تازہ ترین معلومات کے لۓ وزارت صحت کی معلوماتی لائن پر کال کریں

ٹول فری: 1-866-532-3161 (صرف اونتاریو میں ٹول فری)

ٹورنٹو: 416-326-1234

ٹی ٹی وائی: 1-800-387-5559

مزید معلومات کے لئے:

(1) Canadian Life and Health Insurance Association:
http://findlink.at/clhia

(2) Travelling Outside Canada - Ontario Ministry of Health and Long-Term Care:
http://findlink.at/ohiptravel

(3) Health Coverage Outside of Ontario - Ministry of Health and Long-Term Care:
http://findlink.at/OhipoutOnt

(4) Longer Absences from Ontario - Ministry of Health and Long-Term Care:
http://findlink.at/longabsens