InMyLanguage.Org will be taken offline on March 24, 2017. Until that time, you can download and save the documents that you would like to keep. After that date, please see Settlement.Org’s for translated information.

InMyLanguage.Org / Dans Ma Langue sera mis hors ligne le 24 mars 2017. Jusqu'à cette date, vous pourrez télécharger et sauvegarder les documents que vous souhaitez conserver. Suite à cette date, des documents du site figureront sur Etablissement.Org.

تعلیم

کینیڈا کے زیادہ تر باشندوں کے لیے تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اونتاریو میں آپ اور آپ کے کنبے کے لیے کئی مواقع موجود ہیں۔ اونتاریو میں سکولوں کے نظام، بالغوں کے لیے تعلیم اور انگلش بطور ثانوی زبان سیکھنے کے مواقع سے متعلق معلومات یہاں حاصل کریں۔

عمومی معلومات

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
 

اسکول بورڈ کا نظم کس طرح کیا جاتا ہے اور یہ کیسے چلتا ہے؟

اونٹاریو میں وزارت تعلیم (Ministry of Education) (1) ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے لئے ذمہ دار ہے۔

اونٹاریو میں سرکاری مالی تعاون سے چلنے والے اسکول ڈسٹرکٹ اسکول بورڈز (district school board) کے زیر انتظام ہیں۔ مقامی نمائندے، جنہیں متولیان (trustees) کہا جاتا ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران بورڈز میں منتخب کیے جاتے ہیں۔ متولیان والدین اور عوام الناس کے مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اسکول بورڈز درج ذیل کے ذمہ دار ہیں

  • یہ فیصلہ کرنا کہ اساتذہ اور دیگر عملہ بحال کرنے، عمارت اور اسکولوں کی دیکھ ریکھ اور اسکولی ساز و سامان کی خریداری جیسی چیزوں کے لئے ریاست سے انہیں جو سرمایے موصول ہوتے ہیں اسے کس طرح خرچ کیا جائے۔
  • یہ فیصلہ کرنا کہ نئے اسکول کہاں اور کب بنائے جائیں اور آیا اسکول بند ہوجانے چاہئیں۔
  • اسکولوں میں پروگرام کی فراہمی جیسے خاص تعلیم، پروگرام برائے نوورادین اور فرینچ ایمرشن (French Immersion)۔
  • مقامی تعلیمی پالیسی تیار کرنا (جیسے، محفوظ اسکول، ہوم ورک)۔
  • اسکول بورڈ کے لئے سالانہ متوازن بجٹ ترتیب دینا۔
  • والدین کے لئے اہم نکات۔
  • یقینی بنانا کہ اسکول تعلیم ایکٹ (Education Act) میں مذکور اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔
  • ہر اسکول میں اسکول کونسل اور بورڈ کے لئے والدینی شمولیت کی کمیٹی (Parent Involvement Committee) تشکیل دینا۔

آپ اسکول کے دفتر سے پوچھ کر یا اپنے مقامی اسکول بورڈ (local school board) (2) سے رابطہ کرکے معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا متولی کون ہے۔

بہت ساری معاشرتی ایجنسیاں اپنے بچے کے لئے اسکول کی بابت معلومات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ اپنے علاقے میں مدد کا پتہ کرنے کے لئے 2-1-1 پر کال کریں اور معاشرتی اطلاعاتی مرکز (Community Information Centre) (3) کے نمائندہ سے بات کریں۔

مزید معلومات کے لئے

(1) Ministry of Education:
http://www.edu.gov.on.ca/

(2) Local School Boards:
http://findlink.at/boardlist

(3) Community Information Centre
http://www.211ontario.ca

(4) Private Elementary and Secondary Schools:
http://findlink.at/on-schools

(5) Newcomer Reception Centres for Schools:
http://findlink.at/RecepCtrs

(6) Preschool, Elementary and Secondary School:
http://findlink.at/studyingOn