روزمرہ کی زندگی

ممکن ہے کہ نئے ملک میں آپ کی روزمرّ زندگی آپ کے آبائی ملک کی زندگی سے ملتی جُلتی ہو یا مختلف ہو۔ یہ سیکشن آپ کو اونتاریو میں رہن سہن سے واقفیت میں مدد دے گا، اور آپ کو یہاں آمد کے بعد کی توقعات کا کچھ اندازہ ہو گا۔

ذرائع نقل و حمل

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
  • ابھی اپنے طریق پر بنائیں (Customize)
 

سند یافتہ لائسنس کا اجراء کیا ہے؟

اونٹاریو میں ایک سند یافتہ لائسنس کے اجراءکا نظام استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نئے ڈرائیوروں کو ڈرائیور کا مکمل لائسنس حاصل ہونے سے پہلے 2 مرحلے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ ان مرحلوں کو پورا کرنے میں 24 مہینے لگتے ہیں۔

اگر آپ گاڑی چلانے کی تربیت کسی منظور شدہ ڈرائیونگ اسکول سے حاصل کر رہے ہیں تو، آپ 20 مہینوں ميں یہ مرحلے پورے کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہ مرحلے پورے کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 5 سال کا وقت مل سکتا ہے۔

سند یافتہ لائسنس کے اجراء کا نظام درج ذیل پر لاگو ہوتا ہے:

  • G کلاس کا لائسنس (کاریں، وین، چھوٹے ٹرک)
  • M کلاس کا لائسنس (موٹر سائکلیں، موٹر اسکوٹر، موپیڈ)

یہ مضمون G کلاس کے لائسنسوں کے بارے میں ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لئے سند یافتہ لائسنس کے اجراء (Graduated licensing for motorcycle riders) (1) کے بارے میں مزید معلومات وزارت نقل و حمل برائے اونٹاریو [Ministry of Transportation of Ontario (MTO)] کی ویب سائٹ پرحاصل کریں۔

سند یافتہ لائسنس کے اجراء کے نظام کے 2 مرحلے ہیں اس کے بعد ہی آپ کو مکمل لائسنس ملتا ہے۔

مرحلہ 1 : G1 لائسنس

G1 لائسنس حاصل کرنے کے لئے آپ کو معلومات کا (تحریری) امتحان اور بصارت کی درستگی کا امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔

G1 لائسنس کے ساتھ، آپ کو ان پابندیوں پر کاربند رہنا چاہیے:

  • گاڑی چلاتے وقت آپ کے خون میں الکحل صفر (%) ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ گاڑی چلانے سے پہلے ذرا سا بھی الکحل نہیں پی سکتے ہیں۔
  • گاڑی چلاتے وقت آپ کے ساتھ مکمل لائسنس یافتہ ڈرائیور ہونا چاہیے۔ اس فرد کے لئے لازم ہے کہ:
    • گاڑی چلانے کا کم از کم 4 سال کا تجربہ ہو
    • خون میں الکحل کی سطح 0.05% سے کم ہو
    • اگلی سیٹ پر آپ کے پہلو میں بیٹھا ہو
  • صرف مکمل لائسنس یافتہ ڈرائیور ہی اگلی سیٹ پر آپ کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے۔ اگلی سیٹ پر کوئی اور نہیں بیٹھ سکتا ہے۔
  • کار میں موجود ہر فرد کے پاس ایک کارآمد سیٹ بیلٹ ہونی چاہیے۔
  • آپ اونٹاریو کی " 400 کا سلسلہ" والی شاہراہوں (مثلاً، 401, 427, 410 ) یا تیز رفتار ایکسپریس وے (مثلاً،ڈی وی پی ,( DVP ، کیو ایی ڈبلیو ) QEW ( ،کونیسٹوگا ) (Conestoga ایکسپریس وے) پر گاڑی نہيں چلا سکتے ہیں۔
  • آپ رات 12 بجے تا صبح 5 بجے تک گاڑی نہيں چلا سکتے ہیں۔

12 مہینے کے بعد، آپ G1 روڈ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ اگر آپ گاڑی چلانے کی تربیت کسی منظور شدہ ڈرائیونگ اسکول (approved driving school) سے حاصل کر رہے ہیں تو، آپ 8 مہینوں کے بعد G1 روڈ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔

اگر آپ G1 روڈ ٹیسٹ پاس کرجاتے ہیں تو، آپ کو G2لائسنس مل جائے گا۔

مرحلہ 2 : G2 لائسنس

G2 لائسنس کے ساتھ، آپ کو اپنے ساتھ گاڑی چلانے کے وقت ایک مکمل لائسنس یافتہ ڈرائیور رکھنا ضروری نہیں ہے۔ آپ شاہراہوں سمیت، اونٹاریو کی کسی بھی سڑک پر گاڑی چلا سکتے ہیں۔ آپ دن میں کسی بھی وقت گاڑی چلا سکتے ہیں۔

آپ کو ان پابندیوں کی پیروی لازماً کرنی چاہیے:

  • گاڑی چلاتے وقت آپ کے خون میں الکحل صفر (%) ہونا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ گاڑی چلانے سے پہلے ذرا سا بھی الکحل نہیں پی سکتے ہیں۔
  • کار میں موجود ہر فرد کے پاس ایک کارآمد سیٹ بیلٹ ہونی چاہیے۔

اگر آپ کی عمر 19 سال سے کم ہے اور اگر آپ رات 12 بجے تا صبح 5 بجے تک گاڑی چلاتے ہیں تو آپ کے اوپر زیادہ پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔ تفصیلی معلومات MTO کی ویب سائٹ پر تلاش کریں۔

12 مہینے کے بعد، آپ G2 روڈ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ اگر آپ G2 روڈ ٹیسٹ پاس کرجاتے ہیں تو، آپ کو G لائسنس مل جائے گا۔

G لائسنس

G لائسنس ڈرائیور کا مکمل لائسنس ہوتا ہے۔

اگر آپ کے سوالات ہیں یا مزید معلومات درکار ہے تو MTO (2) کو کال کریں

  • ٹول فری: 1-800-387-3445
  • ٹورنٹو: 416-235-2999
  • TTY (سماعت کے نقص میں مبتلا افراد کے لئے): 1-866-471-8929

مزید معلومات کے لئے:

(1) Graduate Licensing
http://findlink.at/gradlic

(2) Ministry of Transportation of Ontario (MTO)
http://findlink.at/mto

(3) Obtaining a Driver's Licence - DriveTest website:
http://findlink.at/dt-licence

(4) Driver Examination Centres - DriveTest website:
http://findlink.at/testcentre

(5) Driver's Handbook Online - Ministry of Transportation of Ontario (MTO) website:
http://findlink.at/drhandbook

(6) Out of Country Drivers - DriveTest website:
http://findlink.at/out-driver