روزمرہ کی زندگی

ممکن ہے کہ نئے ملک میں آپ کی روزمرّ زندگی آپ کے آبائی ملک کی زندگی سے ملتی جُلتی ہو یا مختلف ہو۔ یہ سیکشن آپ کو اونتاریو میں رہن سہن سے واقفیت میں مدد دے گا، اور آپ کو یہاں آمد کے بعد کی توقعات کا کچھ اندازہ ہو گا۔

شادی

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
 

کیا کینیڈین حکومت میری بیرون ملک کی گئی شادی کو تسلیم کرے گی؟

اگر آپ کی شادی کینیڈا سے باہر ہوتی ہے تو،  (Citizenship and Immigration Canada, CIC) (1) اس شادی کو تسلیم کرے گا اگر:

  • جہاں یہ انجام پذیر ہوئی وہاں کے قانون کے مطابق اس کی قانونی حیثیت ہو
  • یہ شادی سے متعلق کینیڈا کے وفاقی قوانین (federal laws) کے عین مطابق ہو
    شادی سے متعلق کینیڈا کے وفاقی قوانین کے مطابق:
  • قریبی رشتہ دار (مثلاً دادا دادی - پوتے پوتی / نواسے نواسی، والدین - بچے، بھائی - بہن) ایک دوسرے سے شادی نہیں کرسکتے ہیں۔
  • ایک شخص کی شادی ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص سے ہوسکتی ہے۔

اگر اس بارے میں کوئی شبہہ ہے کہ جہاں آپ کی شادی انجام پذیر ہوئی وہاں اس کی قانونی حیثیت ہے یا نہیں، تو یہ ثابت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس جگہ اس کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ جس جگہ آپ کی شادی ہوئی وہاں پر اگر یہ غیر قانونی ہے، یا اس جگہ کا قانون آپ کو ایسی شادی کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے (مثلاً، آپ کا رشتہ ہم جنسی کا ہے، یا آپ کا آبائی ملک ہم جنسی کی شادی کی اجازت نہیں دیتا ہے) تو CIC شادی کی حیثیت سے آپ کے رشتے کو تسلیم نہیں کرے گا۔ تاہم، سٹیزنشپ اینڈ امیگریشن کینیڈا
[Citizenship and Immigration Canada] کفالتی مقاصد کے لئے آپ کے رشتے کو ایک زواجی تعلقات کی حیثیت سے تسلیم کرسکتا ہے۔

اگر آپ کی شادی ان شرائط پر پورا اترتی ہے اور آپ ترک وطنی کے لئے اپنے / اپنی شریک حیات کی کفالت کرنا چاہتے ہیں تو، ان کی کفالت کے لئے آپ کے درخواست دینے کے وقت ان کی عمر کم از کم 16 سال ضرور ہونی چاہیے۔

آپ شریک حیات یا عمومی قانونی ساتھی کی کفالت کرنے کے بارے میں مزید معلومات CIC سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں:

ٹول فری: 1-888-242-2100

مزید معلومات کے لئے:

(1) Citizenship and Immigration Canada:
http://findlink.at/spouse

(2) CIC Help Centre - A tool that helps answer frequently asked questions on immigration matters.
http://findlink.at/cic-help