InMyLanguage.Org will be taken offline on March 24, 2017. Until that time, you can download and save the documents that you would like to keep. After that date, please see Settlement.Org’s for translated information.

InMyLanguage.Org / Dans Ma Langue sera mis hors ligne le 24 mars 2017. Jusqu'à cette date, vous pourrez télécharger et sauvegarder les documents que vous souhaitez conserver. Suite à cette date, des documents du site figureront sur Etablissement.Org.

صحت

کسی نئے ملک میں منتقل ہوتا ایک فکر انگیز تجربہ ہو سکتا ہے۔ منتقلی کے دوران اور اس کے بعد اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری امر ہوتا ہے۔ آپ کو صحت کی نگہداشت کے طریقے معلوم ہوں تو آپ اپنے اور اپنے کنبے کے لیے بہتر طریقوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اونتاریو میں صحت کی خدمات، صحت کے بیمے اور ڈاکٹر اور صحت کی نگہداشت کے دیگر ماہرین کی تلاش سے متعلق معلومات یہاں سے حاصل کریں۔

کمیونٹی اور صحتِ عامہ

  • v
  • پرنٹ کریں
  • پی ڈی ایف (PDF)
  • میرے پسندیدہ (ماۓ فیورٹس) میں شامل کریں
 

اگر میرا فیملی ڈاکٹر نہیں ہے تو مجھے طبی امداد کہاں سے مل سکتی ہے؟

ہنگامی صورتحال (ایمرجنسی) میں ، 911 کو ٹیلی فون کیجئیے یا ہسپتال کی (ایمرجنسی) میں تشریف لے جائیے۔

اگر آپ کا فیملی ڈاکٹر نہیں ہے تو آپ مندرجہ ذیل جگہوں پر طبی امداد حاصل کر سکتے ہیں :

واک اِن میڈیکل کلینک

واک اِن میڈیکل کلینکس میں جانے کے لیے آپ کو ملنے کے لیے وقت کا تعین نہیں کرنا پڑتا ۔ کچھ کلینک شام کے اوقات اور ہفتے کے اختتام پر بھی کھلے رہتے ہیں۔

آپ کو اپنا ہیلتھ (صحت) (او۔ایچ۔آئی۔پی) کارڈ ساتھ لیجانا ہوتا ہے۔ جب آپ کلینک جاتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ اُس ہی ڈاکٹر کو دکھانہ پائیں۔

اگر وہاں آپ سے پہلے بہت سے مریض موجود ہیں ، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو ڈاکٹر یا نرس سے ملنے کے لیے انتظار کرنا پڑے۔

آپ کے قریب ہی واقع واک اِن کلینک تلاش کرنے کے لیے:

اپنے علاقے میں واقع واک اِن کلینک تلاش کرنے کے لیے اپنی مقامی ٹیلی فون بُک کے یلو پیجز (پیلے صفحات) میں "کلینکس-میڈیکل" کے نیچے ملاحظہ کیجئیے۔

رابطہ کیجئیے ہیلتھ کیئر آپشنز پروگرام سے:

ٹال فری(صرف اونتاریو میں): 1- 866-330-6206

علاقائی مرکز صحت [کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی۔ایچ۔سی)]

آپ علاقائی مرکز صحت (کمیونٹی ہیلتھ سنٹر) بھی جا سکتے ہیں۔ سی۔ایچ۔سی میں ماہرینِ صحت ہوتے ہیں جیسے عملے میں شامل ڈاکٹرز، نرسیں، اور نرس پریکٹشنر

اگر آپ کے پاس او۔ایچ۔آئی۔پی نہیں ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ سی۔ایچ۔سی میں صحت کی نگہداشت کی خدمات حاصل کر سکیں۔ کچھ صورتوں میں، آپ علاقائی مرکز صحت (کمیونٹی ہیلتھ سنٹر) سے مدد حاصل کر سکتے ہیں باوجود اسکے کہ آپ کے پاس ہیلتھ(صحت) کارڈ (او۔ایچ۔آئی۔پی) جب نہ بھی ہو ۔

سی۔ایچ۔سی تلاش کرنے کے لیے وزارت صحت اور لمبی مدت کی نگہداشت (منسٹری آف ہیلتھ اینڈ لانگ ٹرم کیئر) کی معلوماتی لائن (انفولائن) سے رابطہ کیجئیے :

ٹال فری: 1-866-532-3161

ٹی ٹی وائی (کمزور سماعت والوں کے لیے) 1-800-387-5559

ٹیلی ہیلتھ اونتاریو

ٹیلی ہیلھ اونتاریو ایک ٹیلی فون لائن ہے جہاں آپ ایک اندراج یافتہ (رجسٹرڈ) نرس سے دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن بات کر سکتے ہیں۔ یہ خدمت بِلامعاوضہ اور رازدارانہ ہے آپ ان سے یہاں رابطہ کر سکتے ہیں :

ٹیلی فون: 1-866-797-0000

ٹی۔ٹی۔وائے(کمزور سماعت والوں کے لیے): 1-866-797-0007

آپ ٹیلی ہیلتھ کی نرس سے صحت سے متعلق تشویش کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں ، یا اپنی علامات بتا سکتے ہیں۔ نرس آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گی کہ کیا آپ کو کسی ہسپتال کی ایمرجنسی روم (کمرہ برائے ہنگامی امداد) میں جانا چاہیے، یا آپ ڈاکٹر کو دکھانے کے لیے اگلے دن تک انتظار کر سکتے ہیں، یا آپ گھر پر ہی اپنا خیال رکھ سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:

(1) Health Care Options Program - Ministry of Health Care and Long - Term Care:
http://findlink.at/hcoptions